ن لیگ کے قریب سمجھے جانے والے اعلیٰ پولیس افسر کو نوکری سے نکال دیا گیا

ن لیگ کے قریب سمجھے جانے والے اعلیٰ پولیس افسر کو نوکری سے نکال دیا گیا
ن لیگ کے قریب سمجھے جانے والے اعلیٰ پولیس افسر کو نوکری سے نکال دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدراشرف کونوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
گریڈ 19 کے پولیس افسر ڈاکٹر حیدراشرف کو مسلم لیگ(ن) کے قریب سمجھا جاتا تھا،وہ ن لیگ کے دور میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے اہم عہدے پر فائض رہے۔ان کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔ان کے خلاف مس کنڈکٹ کی شکایت پر انکوائری کی گئی جس میں الزامات درست ثابت ہوئے، ڈاکٹر حیدراشرف کو اس حوالے سے گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر حیدر اشرف اس فیصلے کے خلاف 30 دن کے اندر اپیل کرسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حیدراشرف ان دنوں بیرون ملک مقیم ہیں۔

مزید :

قومی -