سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا سابق صدرپرویزمشرف کی وفات پر اظہار تعزیت

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا سابق صدرپرویزمشرف کی وفات پر اظہار تعزیت
سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا سابق صدرپرویزمشرف کی وفات پر اظہار تعزیت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن+ وقار نسیم وامق)سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے سابق صدرپرویزمشرف کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، اپنے پیغام میں شاہ سلمان کا کہنا تھاکہ پاکستانی عوام اور مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

سعودی قیادت نے صدر عارف علوی کے نام تعزیتی خط میں سابق صدر مشرف کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ پرویزمشرف کے درجات بلند کرے اور اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پرویز مشرف کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. 

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان کے سابق صدر کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں.