لکی مروت: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک

لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ تبادلے میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور افغانی کرنسی برآمد کر لی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد گاڑی پر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ سیکیورٹی فورسز سے آمنا سامنا ہونے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ سے دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کی تعداد 12 بتائی گئی ہے۔
دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور افغان کرنسی برآمد کر لی گئی جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ مذکورہ واقعہ گذشتہ شب پیش آیا۔