مری میں درج مقدمہ کے اخراج کا معاملہ ، شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے منظور

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے مری میں درج مقدمہ کے اخراج کیلئے شیخ رشید کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے تھانہ مری میں درج مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا،عدالت نے کیس کی سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی ،عدالت نے ایس ایچ اور تھانہ مری اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔