لاہور میں نیلی بتی اور ہری نمبر پلیٹس لگا کر گاڑی چلانے والے کو روکا گیا تو اس نے کیا کیا ؟ جانیے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں نیلی بتی ، گرین نمبر پلیٹس ، کالے شیشے اور سائر ن بجا کر ڈرائیونگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ افسر نے لاہور کے علاقے شادمان میں سڑکوں پر خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کو حراست میں لیاہے ، ملزم نے پرائیویٹ گاڑی پر قومی پرچم ، فلیشر لائٹس اور کالے شیشے بھی لگائے ہوئے تھے ، جب اسے رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے سائرن بجاتے ہوئے گاڑی بھگا دی ، پٹرولنگ افسر امتیاز نے گاڑی کا پیچھا کیا اور اسے جیل روڈپر روک لیا ۔