بغاوت کی شق آئین سے متصادم نہیں ،وفاق نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پرجواب جمع کرا دیا

بغاوت کی شق آئین سے متصادم نہیں ،وفاق نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پرجواب ...
بغاوت کی شق آئین سے متصادم نہیں ،وفاق نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست پرجواب جمع کرا دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں بغاوت کی شق124 اے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر وفاقی حکومت نے جواب جمع کرادیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بغاوت کی شق124 اے کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی ،وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا،وفاق نے جواب میں کہاہے کہ بغاوت کی شق آئین سے متصادم نہیں ،بغاوت کے قانون کا استعمال آئینی حدود میں کیا جاتا ہے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل کیلئے طلب کرلیا۔