شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر

شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست سیشن کور ٹ میں دائر کر دی گئی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن جج طاہر محمود نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست ایڈیشنل سیشن جج کو بھجوا دی، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر کل سماعت کریں گے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن نے پولیس کی معاونت سے شیخ رشید پر جھوٹے الزامات لگائے۔ 

دریں اثنا لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے شیخ رشید کے خلاف مری میں درج مقدمہ کے اخراج کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی،  عدالت نے تھانہ مری میں درج مقدمے کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتے تک ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -