لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس بند

لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس بند
لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس بند

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورسمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس بندکر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس بند کر دیئے گئے، لاہور میں گڑھی شاہو، ڈیوس روڈ ، دھرم پورہ میں پیٹرول کی فراہمی معطل ہے، پیٹرول پمپس بند کرنے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامناہے۔

دوسری جانب سرائے مغل میں پیٹرول پمپس نے مصنوعات کی فروخت بند کردی ،ہلہ روڈ، شیخم روڈ ،میگہ روڈ پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،پتوکی شہراور گردونوا ح میں پیٹرول پمپس پر پیٹرول کی مصنوعی قلت ہے، شہریوں کی پیٹرول کے حصول کیلئے لمبی قطاریں لگ گئیں ۔

بہاولنگر ضلع بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگ گئیں،شہری پیٹرول اور ڈیزل کے حصول کیلئے پمپس کے چکر لگانے پر مجبور ہیں،پیٹرول کی مصنوعی قلت سے مسافر، مریض اور دیگر شہری مشکلات کا شکار ہیں ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -اہم خبریں -