راولپنڈی میں والدہ پر تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا 

راولپنڈی میں والدہ پر تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے بیٹے کو ...
راولپنڈی میں والدہ پر تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے بیٹے کو پولیس نے گرفتار کر لیا 

  

 راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپنی والدہ پر تشدد اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی تھی کہ میرے بیٹے عمار یاسر نے مجھ پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے نکال دیا۔راولپنڈی کی پیر ودھائی پولیس نے والدہ کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈنینس کے تحت فوری مقدمہ درج کرکے ملزم عمار یاسر کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی راول ماہم خان نے کہا ہے کہ والدین جیسی عظیم ہستی پر تشدد ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے۔ ملزم کو قر ار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -