پی ایس ایل کی ٹرافی کا ڈیزائن تبدیل، نئی ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی

پی ایس ایل کی ٹرافی کا ڈیزائن تبدیل، نئی ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی
پی ایس ایل کی ٹرافی کا ڈیزائن تبدیل، نئی ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)8 کی ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی، پی ایس ایل ٹرافی رونمائی کی تقریب شالیمار باغ میں ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی دیدہ زیب ٹرافی کے سٹار کو 24 قیراط سونے سے تیارکیاگیاہے ،ذرائع کاکہناہے کہ ٹرافی کی رونمائی نجم سیٹھی کریں گے، تقریب میں 6 کپتان بھی شریک ہوں گے ،پی سی بی نے پی ایس ایل 8 کے اینتھم کیلئے گلوکار بھی فائنل کرلئے۔

مزید :

PSL -PSL News Update -