آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا حکومت سے شیئر مقرر کرنے کا مطالبہ ،پیٹرولیم ڈویژن میں اجلاس آج ہو گا

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا حکومت سے شیئر مقرر کرنے کا مطالبہ ،پیٹرولیم ڈویژن ...
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا حکومت سے شیئر مقرر کرنے کا مطالبہ ،پیٹرولیم ڈویژن میں اجلاس آج ہو گا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی کیلئے حکومت سے شیئر مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبے پر پیٹرولیم ڈویژن میں اجلاس آج ہو گا، ایڈیشنل سیکرٹری پالیسی پیٹرولیم ڈویژن اجلاس کی صدارت کریں گے ،اجلاس میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ اوگرا کے احکامات پر آئل ٹینکرز کو مقررہ معیار کے مطابق تیار کیاگیا ،وائٹ آئل پائپ لائن سے سپلائی سے آئل ٹینکرز مالکان کی سرمایہ کاری پر اثرات مرتب ہونگے ،حکومت تیل کی ترسیل میں ہمارا حصہ مقرر کرے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -