شوٹنگ سیٹ پرعلاقہ مکینوں کا حملہ، اداکارہ گل رانا ،حرامانی اور چائلڈ سٹارز نے کمرے میں بند ہو کر اپنی جان بچائی

شوٹنگ سیٹ پرعلاقہ مکینوں کا حملہ، اداکارہ گل رانا ،حرامانی اور چائلڈ سٹارز ...
 شوٹنگ سیٹ پرعلاقہ مکینوں کا حملہ، اداکارہ گل رانا ،حرامانی اور چائلڈ سٹارز نے کمرے میں بند ہو کر اپنی جان بچائی
سورس: @dailypakistan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)پی آئی بی کالونی، جمشید کوارٹرز میں فلم کی شوٹنگ کے دوران علاقہ مکینوں نے حملہ کیا تو سینئر اداکارہ گل رانا , حرا مانی ، چائلڈ اداکاروں  فلک شہزاد، نوید مسعود خان اور خوشی ماہین نے خود کو کمرے میں بند ہوکر اپنی جان بچائی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز  جہانگیر روڈ پر واقع جمشید کوارٹر مکان نمبر86-F میں فلم "ساجن محل" کی شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے جھتے کی صورت میں اداکاروں اور عملے پر حملہ کردیا۔فلم کے عملے اور کاسٹ کو یرغمال بنا کر فلم شوٹنگ کا سامان، موبائل فونز اور قیمیتی اشیاء لے کر فرار ہوگئے۔اس موقع پر اداکارہ حرا مانی ، گل رانا سمیت چائلڈ آرٹسٹ فلک شہزاد، نوید مسعود خان اور خوشی ماہین نے خود کو کمرے میں بند کرکے اپنی جان بچائی۔جبکہ فلم کریو کے افراد مسلسل علاقہ مکینوں کو روکنے کی کوشش کرتے رہے جس کے نتیجے میں 7 کریو ممبرز شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع موصول ہونے کے 2 گھنٹے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر علاقہ مکینوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے 2 افراد کو حراست میں  لیا۔فلم پروڈیوسر علی حسین نے بتایا ہے کہ "مذکورہ مقام پر گزشتہ تین ماہ سے شوٹنگ جاری ہے، پیر کو ایک ایسا سین فلم بند کیا جارہا تھا جس میں مالک مکان، کرایہ ادا نہ کرنے پر کرایہ دار سے مکان خالی کروارہا ہے۔ایسے میں علاقہ مکین کی جانب سے شور کی شکایت کی گئی جس کا فوری سدباب کرلیا گیا تاہم اس کے باوجود 30 سے 40 افراد نے فلم شوٹنگ  سیٹ میں مصروف عملے کو یرغمال بناکر ان پر حملہ کردیا۔

مزید :

تفریح -