شاپنگ بیگ سے سر کٹا انسانی دھڑ برآمد، ہاتھ پاؤں بھی نہیں، خوف و ہراس پھیل گیا

شاپنگ بیگ سے سر کٹا انسانی دھڑ برآمد، ہاتھ پاؤں بھی نہیں، خوف و ہراس پھیل گیا
شاپنگ بیگ سے سر کٹا انسانی دھڑ برآمد، ہاتھ پاؤں بھی نہیں، خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں شاپنگ بیگ سے سر اور ہاتھ پاؤں کٹا انسانی دھڑ برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاپوش نگر کے قبرستان میں شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے پر سراسیمگی پھیل گئی، لاش کا سر جبکہ ہاتھ پاؤں بھی کاٹے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق دھڑ کسی مرد کا ہے جبکہ شاپنگ بیگ سے ہتھوڑی بھی ملی ہے، قبرستان سے کچھ فاصلے پر بنارس پل کے قریب ایک انسانی بازو بھی ملا ہے۔

پولیس نے شاپنگ بیگ قبضے میں لے کر لاش ہسپتال منتقل کر دی جبکہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ بنارس پل کے قریب سے ملنے والا ہاتھ اسی دھڑ کا ہے یا نہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول پر تیز دھار آلے سے بہیمانہ تشدد کیا گیا ہے، تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -