کیا چوہدری نثار نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ؟ ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کا معاملہ ،تہلکہ خیز خبر آ گئی 

کیا چوہدری نثار نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ؟ ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات ...
کیا چوہدری نثار نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ؟ ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کا معاملہ ،تہلکہ خیز خبر آ گئی 

  

اسلام آباد (عثمان تنویر )قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں 16 مارچ کو ضمنی الیکشن ہونے جارہاہے اور اس ضمن میں امیدوار وں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے اور آج آخری روز بھی ہے تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ چوہدری نثار نے خود میدان میں اترنے کی بجائے اپنے بیٹے کو سیاسی اکھاڑے میں اتار دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق کچھ روز قبل چوہدری نثار نے لمبے عرصے بعد  منظر عام پر آتے ہوئے نجی ٹی وی جیونیوز کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں سینئر صحافی سلیم صافی نے بیٹے تیمور علی خان کی سیاست میں اینٹری سے متعلق سوال کیا ، تیمور کے سیاست میں قدم رکھنے کے متعلق چوہدری نثار نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ” اس معاملے پر میرا موقف بہت واضح ہے ، تیمور میرا اکلوتا بیٹا ہے اگر اس نے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا تو وہ سیاست میں آسکتا ہے لیکن میری سیاست سے ریٹائرمنٹ کے بعد ہی وہ سیاست میں قدم رکھے گا ،ایسا نہیں ہو سکتا ہے باپ بھی سیاست میں ہو اور بیٹا بھی۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ دوسری بات یہ ہے کہ وہ حلقے کی عوام سے مشاورت کے بعد سیاست میں آئے گا۔“تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ چوہدری نثار کے بیٹے تیمور علی خان نے این اے 59سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں اور الیکشن کی تیاریاں بھر پور طریقے سے شروع کر دی ہیں لیکن چوہدری نثار نے اپنی سیاست کے بارے کوئی حتمی اعلان نہیں کیا  اور اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔

اس کے علاوہ این اے 242 سے پیپلز پارٹی کی شہلا رضا ، این اے 252 سے ایم کیوایم کے فاروق ستار ، این اے 244 سے علی زیدی ، این اے 126 لاہور سے پی ٹی آئی کے حماد اظہر ، این اے 62 سے حنیف عباسی کے بیٹے نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔شیخ رشید کی جانب سے شیخ شفیق ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے پہنچ گئے ہیں جبکہ این اے 62 راولپنڈی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آج آخری روز ہے ۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر 16 مارچ 2023 کو ضمنی انتخابات ہوں گے جس کے لیے 6 فروری سے 8 فروری تک کاغذات نامزدگی وصول کیے جائیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -