کے الیکٹرک کی بجلی کے پیداواری 48 روپے 73 پیسے فی یونٹ تک مقرر کرنے کی درخواست ، نیپرا نے تجاویز طلب کرلیں

کے الیکٹرک کی بجلی کے پیداواری 48 روپے 73 پیسے فی یونٹ تک مقرر کرنے کی درخواست ، ...
کے الیکٹرک کی بجلی کے پیداواری 48 روپے 73 پیسے فی یونٹ تک مقرر کرنے کی درخواست ، نیپرا نے تجاویز طلب کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کے الیکٹرک نے بجلی کے پیداواری 48 روپے 73 پیسے فی یونٹ تک مقرر کرنے کی درخواست کردی، نیپرا نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے7 روز میں تجاویز طلب کرلیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کے پیداواری ٹیرف کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی،پیداواری ٹیرف 48 روپے 73 پیسے فی یونٹ تک مقرر کرنے کی درخواست کی گئی،کے الیکٹرک نے بن قاسم پاور پلانٹس کیلئے ٹیرف کی درخواست کی ،درخواست ایل این جی، ڈیزل اور مقامی گیس کی لاگت کی مد میں کی گئی ۔
پیداواری ٹیرف میں 4 روپے 61 پیسے فی یونٹ تک کیپسٹی چارجز کی بھی درخواست کی گئی ہے،نیپرا نے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اور7 روز میں تجاویز طلب کرلیں۔