حماد اظہر کیخلاف پی ٹی آئی کے ناراض کارکن حسن ڈوگر نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی این اے 126 سے جمع کروا دیئے گئے، ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ناراض کارکن حسن ڈوگر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ریٹرننگ افسر نے حماد اظہر کو سکروٹنی کیلئے 10 فروری کو بلا لیا ہے۔ دریں اثنا صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کا فوری اعلان کیا جائے۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو بھجوائے خط میں کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کریں، آئین تاخیر کی اجازت نہیں دیتا، انتخابی شیڈول جلد جاری کیا جائے۔