اپنے دُشمن خود نہ بنیں۔۔۔

Feb 08, 2023 | 01:18 PM

تحریر : معارف الحسنین کاظمی

اپنے دُشمن خود نہ بنیں
میں ایک 9 سالہ بچے کو چیک کر رہا تھا

جس کے دانت میں درد تھا ، اُس کی ماں کہہ رہی تھی کہ بچے کو میں نے دانت درد کی نیلی والی گولی تین چار کھلائی ہیں لیکن فرق نہیں پڑا ۔۔۔

ٹھہرئیے !

جس نیلی گولی کا وہ تذکرہ کر رہی تھیں
 وہ تیز ترین درد کش انسیڈ ہے ، 
جو معدے کے ساتھ ، جگر ، گُردے کا ستیاناس کردیتی ہے
 اور وہ بھی اس کم عمر بچے کو کیوں دی ؟
سب سے محفوظ تصور کی جانے والی پیناڈول گولیوں سے لاکھوں کروڑوں لوگ جگر کی سسکڑنے والی بیماری کا شکار ہوچکے ہیں اور ہورہے ہیں 

اور بھی بہت سی گولیاں ہیں جن سے یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے

 دردوں کو کم کرنے والی گولیوں سے بھی یہی کچھ ہو رہا ہے ،  یہ ادویات فائدے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ نقصان کی حامل بھی ہیں ۔
اس کا زیادہ یا متواتر استعمال دِل ، جگر اور گُردوں کیلئے بے حد نقصان دہ ہے ۔
دھڑادھڑ  ادویات کااستعمال کررہے ہیں 
 بِلاضرورت اور کم تکلیف میں دردوں کی دوائیوں سے پرہیز کریں ۔۔
آسان حل  یہ ہے کہ آپ دردوں اور بُخار کی صورت میں اجوائن کو جوش دیکر پئیں  ۔
اگر درد ہمیشہ رہے تو ادرک ، لہسن ، کالی مرچ کو سالن میں ڈبل ، ٹربل کرلیں ۔
دردوں سے نجات کیلیےکچی ہلدی کو جوش دیکر پیاکریں ۔
 اپنے دُشمن خود نہ بنیں 
انگریزوں کو مالی فائدہ نہ دیں ۔
 آپ نےٹی وی پر  ادویات کا اشتہار دیکھا ہوگا جس میں کہتے ہیں کہ سردرد میں 2گولیاں  لیں ۔۔
تو ایسا بِالکل بھی نہ کریں ۔یہ ایک ہزار ملی گرام بنتی ہے جبکہ آپ کا سردرد صرف بھاپ لینے سے بھی ٹھیک ہوسکتاہے ۔
جسمانی درد تھکاوٹ کیوجہ سے ہوتا ہے
 تو آپ جی بھر کر آرام کریں ۔
خالی پیٹ دردوں کی کوئی دوائی نہ لیں ۔
بچّوں کو لگاتار  کوئی دوائی والاشربت نہ پلائیں ۔۔
بچّوں اور بڑوں کی زیادہ بیماریاں ناک بند ہونے کیوجہ سے ہوتی ہیں تو ایسے میں گرم بھاپ دیاکریں ، 
سبز قہوہ ، ادرک اور شہد ملا کر پلایا کریں ۔۔
لکیر کے فقیر نہ بنیں ۔
ذرا سی تکلیف کی صورت میں اتنی نقصان دہ انگریزی ادویات دھڑادھڑ استعمال نہ کریں ۔۔۔۔
ہمیشہ کے نقصان سے بچیں ۔
گُردوں ، دِل اور جگر کو تباہ ہونے سے بچائیں ۔

مزیدخبریں