" پچھلے 20 برسوں میں"عادت "کے بعد "کہانی سنو" سب سے مشہور گانا ہے"، گوہر ممتاز

" پچھلے 20 برسوں میں"عادت "کے بعد "کہانی سنو" سب سے مشہور گانا ہے"، گوہر ممتاز
سورس: @dailypakistan

  

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف  گلوکار و اداکار گوہر ممتاز کا کہنا ہے کہ" ان کے" دی جل" بینڈ  کے مشہور  گانے "عادت"  کے بعد "کہانی سنو"  20 سالوں بعد سب سے مشہور گانا ثابت ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کوک اسٹوڈیو کے گانے" کنا یاری" سےشہرت حاصل کرنے والے  معروف گلوکار کیفی خلیل کا گانا " کہانی سنو"  ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور اسے خوب پذیرائی  مل رہی ہے اور اب پاکستانی معروف کمپوزر و گلوکار گوہر ممتاز نے بھی اس گانے کی تعریف کی ہے۔ گوہر ممتاز نے کیفی خلیل کےاس  گانے کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ" اگر  پچھلے 20 برسوں میں "عادت' کے بعد کوئی گانا بےحد مقبول  ہوا ہے تو وہ "کہانی سنو" ہے۔گوہر ممتاز کا کہنا تھا کہ "انہیں خود بھی کیفی کا یہ گانا بےحد پسند ہے کیفی نے اس گانے کیلئے بہترین شاعری اور سروں کا انتخاب کیا ہے"۔ 

یاد رہے کہ دی جل بینڈ  کا مشہور گانا "عادت "  کو گلوکارہ گوہر ممتاز نے کمپوز کیا جبکہ عاطف اسلم نے اس گانے کو گایا تھا  یہ وہ گانا تھا جس نے اس بینڈ اور عاطف اسلم کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا۔عادت 20 برس پہلے ریلیز ہوا تھا تاہم اس کی مقبولیت آج بھی پہلے جیسی ہے اور مداح اسے آج بھی بےحد پسند کرتے ہیں۔

واضح  رہے کہ کیفی خلیل نے "کہانی سنو"  خود لکھا اور گا یا ہے جبکہ اس گانے کو انہو ں صرف 8 ماہ قبل اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا تھا جس کو اب تک 80 ملین سے زائد  ویوز حاصل ہو چکے ہیں۔

مزید :

تفریح -