یہی تو نہیں ہو پاتا 

یہی تو نہیں ہو پاتا 
یہی تو نہیں ہو پاتا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر : عوامی لکھاری

یہی تو نہیں ہو پاتا 
سیاست کی آڑ میں لوگ اپنے اپنے نظریات اور اپنی اپنی محبت کا دعویٰ کرنے لگ جاتے ہیں
صرف بات سیاست تک رہے تو بہتر لیکن یہاں تو سیاست کے نام پر اپنے دل کی بھڑاس نکالی جاتی ہے
ویسے بھی کبھی کبھی محدود دائرے میں ہو تو بہتر ہے
لیکن دیکھا یہ جاتا ہے کہ نہ ہی کبھی کبھی ہوتا ہے اور نہ ہی محدود دائرے میں ہوتا ہے

ہمیں  بھلائی مقصود ہے لیکن اس کا خیال نہیں رکھا جاتا

یہ

اقتدار کی لڑائی اور الزام تراشی کا نہیں اجتماعی توبہ کا وقت ہے 
رونے دھونے اور رب کو منانے کا وقت ہے 
 ہم میں اکثریت کلمہ پڑھنے والے ،بے نمازی، دروغ گو اور وعدہ خلاف ہیں!!
 سب و شتم اور گالی گلوچ عام ہے  
 سود کا چلن ہے ، امانت کا غبن ہے 
 حیا کے لئے بس کفن ہے 
ایسے میں آزمائشیں تو آئیں گی
 زلزلے تو آئیں گے 
جن کے پاس اقتدار ہے ، طاقت ہے پیسہ ہے ، وسائل ہیں 
وہ متاثرین  کی مدد سے غافل ہیں۔ 
زلزلے اور ناگہانی آفات سے بچنے کے لیے  "ہفتہ توبہ" منایا جائے!!!! 

توبہ کریں ۔ معافی مانگیں 
اللہ پاک کو منائیں 
متاثرین سیلاب و زلزلہ زدگان کی مدد کے لئے نکلا جائے،  
تمام مساجد مدارس سکول کالج سرکاری دفاتر میں ترکش و شامی بھائیوں کی مدد کا بندوبست کیا جاۓ۔
مظلوموں کی دادرسی   کی جائے 
قرآن خوانیاں اور دعائیں کی جائیں!
قوم کو صدقات پر ابھارا جائے!
بڑے چھوٹے سب معافی مانگیں!
 نیکی،تقویٰ اور اصلاح معاشرہ کا ہفتہ منایا جائے 

پھر دیکھئے 
کیسے یہ آزمائشیں ٹل جائیں گی۔
قوم میں سدھار آئے گا 
آسمان سے رحمت کے فیصلے اتریں گے 
اللہ پاک سب کچھ ٹھیک کردیں گے 
اور اللہ ہی ٹھیک کرسکتے ہیں 
بس ہمیں اپنے رب رحمان کو منانا اور راضی کرنا ہے۔  
مگر اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں

آئیے توبہ کیجئے نماز کی پابندی کیجئے 
اپنے بھائیوں کی مدد کیجئے 
بچنے کا بس یہی راستہ ہے 

نوٹ : ادارے کا مضمون نگار کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں 

مزید :

بلاگ -