میں عمران خان کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں، جان دے دوں گا ہمدردی نہیں بدلوں گا، شیخ رشید کا عدالت سے مکالمہ 

میں عمران خان کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں، جان دے دوں گا ہمدردی نہیں بدلوں گا، شیخ ...
میں عمران خان کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں، جان دے دوں گا ہمدردی نہیں بدلوں گا، شیخ رشید کا عدالت سے مکالمہ 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کی عدالت میں تھانہ مری میں درج مقدمہ میں راہداری ریمانڈکی درخواست پر سماعت کے دوران شیخ رشید نے عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ صرف یہ میری سیاسی ہمدردی تبدیل کرانا چاہتے ہیں ،یہ مجھے رات اہم آدمی سے ملوانا چاہتے تھے، میں نے انکار کردیا، میں 73 سال کا ہوں اس عمر میں ہمدردی نہیں بدلوں گا،میں عمران خان کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں، میں جان دے دوں گا ہمدردی نہیں بدلوں گا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید نے کہاکہ جیل میں مری پولیس نے تفتیش کی ہے ، آبپارہ پولیس نے سارا کام کیا ہے ان پولیس والوں کا کوئی قصور نہیں ، اسلام آباد والے پنجاب کی حدود میں کیا کرنے گئے ہیں ،ان کاکہناتھا کہ دونوں موبائل کے پاس ورڈ دیئے ہیں ، انہوں نے دیکھا ہے میرے فون میں انڈین یا را کا کوئی فون نمبرنہیں ۔

شیخ رشید نے کہاکہ میں قرآن پر حلف دیتا ہوں میرے خلاف جھوٹا مقدمہ ہے ،حلف دیتا ہوں کسی پولیس اہلکار کی وردی نہیں پھاڑی ، صرف یہ میری سیاسی ہمدردی تبدیل کرانا چاہتے ہیں ، میں 73 سال کا ہوں اس عمر میں ہمدردی نہیں بدلوں گا،ان کاکہناتھا کہ میں عمران خان کے ساتھ ڈٹا ہوا ہوں، یہ مجھے رات اہم آدمی سے ملوانا چاہتے تھے، میں نے انکار کردیا، میں جان دے دوں گا ہمدردی نہیں بدلوں گا، ان کاکہناتھا کہ یہ فوج ہماری ہے، فوج سے کبھی نہیں لڑوں گا، شیخ رشید نے کہاکہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کیلئے مجھے بلایا جائے ،16 بار وزیر رہا ہوں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -