اے ہماری شہ رگ کے مکیں
تحریر :ڈاکٹر فرحت عبّاس
اے ہماری شہ رگ کے مکیں
ہمیں یقین کرنا سکھا دے جو ہمیں ہر مشکل سے لڑنے کا حوصلہ دے،
ہمیں توکل کی اس بلندی پر پہنچا دے کہ دنیاوی خواہشات ہمارے لیے بے معنی ہو جائیں
ہمارے دل سے گناہوں کا بوجھ ہٹا دے،
ہماری ٹوٹی پھوٹی عبادتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول کر لے۔
ہماری تنہائیوں کو اپنے نام کی روشنی سے منور کر دے۔
بے شک تو بڑا بخشنے اور قبول فرمانے والا ہے۔
آمین