گلوکارہ شازیہ منظور نے"بتیاں بجھائی رکھ دی" کے انتخاب پربھارتی اداکارہ ودیا بالن کا شکریہ ادا کیا

گلوکارہ شازیہ منظور نے"بتیاں بجھائی رکھ دی" کے انتخاب پربھارتی اداکارہ ودیا ...
گلوکارہ شازیہ منظور نے
سورس: @dailypakistan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نےبھارتی اداکارہ  ودیا بالن کا اپنے گانے کے انتخاب پر  شکریہ ادا کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ نے شازیہ منظور کے مشہور گانے"بتیاں بجھائی رکھ دی" پر پرفارم کیا تھا۔جس کے بعد گلوکارہ شازیہ منظور نے  ویڈیو کے لئے "بتیاں بجھائی رکھ دی" کے انتخاب پر ودیا بالن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  بتایا ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ" میں بھی آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور منتخب کردہ گانا میں نے 20 برس قبل گایا تھا، آپ کی جانب سے اس کے انتخاب پر میں عاجزی محسوس کر رہی ہوں"۔

View this post on Instagram

A post shared by Vidya Balan (@balanvidya)

 
واضح رہے کہ جب سے ناروے کے مشہور ڈانسر گروپ "کوئیک سٹائل"نے دیگر ڈانسرز کو پاکستانی مشہور گانے "بتیاں بجھائی رکھ دی" پر رقص کرنے کا چیلنج دیا ہے تب سے بالی ووڈ میں اس گانے کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -