نگران حکومت کی جانب سے تقرروتبادلوں کیخلاف سماعت کرنیوالا بنچ تحلیل 

نگران حکومت کی جانب سے تقرروتبادلوں کیخلاف سماعت کرنیوالا بنچ تحلیل 
نگران حکومت کی جانب سے تقرروتبادلوں کیخلاف سماعت کرنیوالا بنچ تحلیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرکاری وکلا نے نگران حکومت کی جانب سے تقرروتبادلوں کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالے بنچ کے رکن جسٹس مزمل اختر شبیر پر اعتراض اٹھا دیا،بنچ ٹوٹنے سے معاملہ واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے تقرروتبادلوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی ،سرکاری وکلا نے بنچ کے رکن جسٹس مزمل اختر شبیر پر اعتراض اٹھا دیا،اے اے جی نے کہاکہ جسٹس مزمل اختر شبیر کیس کی سماعت کر چکے ہیں، بہتر ہے وہ بنچ سے خود کو الگ کر لیں،جسٹس مزمل اختر کیس سے پہلے ہی خود کو الگ کر چکے ہیں ۔
سرکاری وکیل کے اعتراض پر جسٹس مزمل اختر شبیر نے سماعت سے انکار کردیا،جسٹس مزمل اختر شبیر کے انکار کے بعد لارجر بنچ تحلیل ہو گیا، لارجر بنچ نے معاملہ واپس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادیا۔