سپیکر چالاکیاں کھیل رہے ہیں، انفرادی طور پر بلا کر پوچھ لیں استعفے دیئے کہ نہیں: فواد چوہدری

سپیکر چالاکیاں کھیل رہے ہیں، انفرادی طور پر بلا کر پوچھ لیں استعفے دیئے کہ ...
سپیکر چالاکیاں کھیل رہے ہیں، انفرادی طور پر بلا کر پوچھ لیں استعفے دیئے کہ نہیں: فواد چوہدری

  

پنڈ دادن خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپیکر چالاکیاں کھیل رہے ہیں، انفرادی طور پر بلا کر پوچھ لیں استعفے دیئے کہ نہیں، اسمبلی کے اندر جعلی اپوزیشن لیڈر بیٹھا ہوا ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں تاخیرنہیں ہونی چاہئے، مزید تاخیر آئین توڑنے کے مترادف ہو گی۔ تاخیر کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے استعفے اجتماعی مقصد کے تحت دیئے تھے، ہمارا خیال تھا الیکشن میں  جانا چاہئے، آج ہائیکورٹ نے 33 سیٹوں پر استعفے معطل کئے ، کل یا پرسوں ہم بھی ان الیکشن کیلئے بھی عدالت سے رجوع کریں گے۔

مزید :

قومی -