"بد قسمتی سے پاکستان میں خواتین کے کردار کو مجبور اور کمزور دکھا یا جاتا ہے"،مہوش حیات

"بد قسمتی سے پاکستان میں خواتین کے کردار کو مجبور اور کمزور دکھا یا جاتا ...
سورس: @dailypakistan

  

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف  اداکارہ مہوش حیات نےحال ہی میں ثانیہ مرز اور شعیب  ملک کے شو "دی مرزا ملک شو "میں شرکت کی جہاں انہوں نےہالی ووڈ سیریز "مس مارول " میں اپنے مضبوط کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ  "پاکستانی فلموں میں خواتین کو بہت مجبور اور کمزور دکھایا جاتا ہے"۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں مہوش حیات اور وسیم بادامی نے "دی مرزا ملک شو" میں شرکت کی جہاں انہوں اپنے کیرئیر سمیت ہالی ووڈ سیریز" مس مارول" اور  اداکار فواد خان کے ساتھ اپنے کام کے تجربات سے متعلق بات کی ۔ مہوش حیات نے کہا کہ" ہالی ووڈمیں کام کرنے کا تجربہ بہترین تھا  کہ   کراچی کی لڑکی کا ہالی ووڈ تک جانا میرے لیے نا قابل یقین تھا۔ جب مجھے وہاں کردار کی پیشکش کی گئی تو بطور پاکستانی مجھے بہت خوشی ہوئی، یہ ایک بڑا اعزاز تھا"۔

مہوش حیات نے بتایا کہ "مس مارول" سے قبل میں نے فواد خان کے ساتھ کام نہیں کیا تھا اور ہمارے مداحوں کو جوڑی کی کیمسٹری بہت پسند آئی ہے۔انہوں نے سیریز میں اپنے مضبوط کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے  افسوس کا اظہار کیا کہ "بدقسمتی سے ہماری فلموں میں خواتین کا کردار کمزور اور مجبور دکھایا جاتا ہے"۔

مزید :

تفریح -