پاکستان میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شوگر میں مبتلا، شرح کہاں تک جا پہنچی؟ جانیے

پاکستان میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شوگر میں مبتلا، شرح کہاں تک جا پہنچی؟ ...
پاکستان میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں شوگر میں مبتلا، شرح کہاں تک جا پہنچی؟ جانیے

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ذیابیطس (شوگر) کی بیماری میں 12.6 فیصد نوجوان لڑکے اور 12.1 فیصد نوجوان لڑکیاں مبتلا ہیں، 9.4 فیصد لڑکے اور9 فیصد لڑکیاں موٹاپے کا شکار ہو رہے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق پارلیمانی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔ یونیسف حکام نے ٹاسک فورس کو بریفنگ  دی جس کے مطابق ملک میں 9.4 فیصد لڑکے اور9 فیصد لڑکیاں موٹاپے کا شکار ہو رہے ہیں۔

یونیسف حکام نے مزید بتایا کہ 20.5 فیصد جوان لڑکوں اور20.7 فیصد جوان لڑکیوں کا  وزن زیادہ ہے۔ نوجوان لڑکوں میں 12.6 فیصد اور لڑکیوں میں 12.1 فیصد ذیا بیطس میں مبتلا ہیں۔کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ بچوں کے لیے فارمولا دودھ کی انڈسٹری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں 6 سے 23 ماہ کے 14.6 فیصد جبکہ دنیا بھر میں 34 فیصد بچوں کو مائیں  اپنا دودھ پلاتی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر کہ طبی ماہرین ماوں کی جانب سے شیر خوار بچوں کو دودھ پلانا ماں اور بچے دونوں کی صحت کیلئے بہترین قرار دیتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -