پی ایس ایل8 کا ترانہ گانے والے گلوکاروں کے ناموں کا اعلان

کراچی(ویب ڈیسک) رواں سال پی ایس ایل 8ویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں اپنے سُروں کا جادو بکھیرنے والے گلوکاروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پی ایس ایل 8 کے ترانے میں آواز کا جادو بکھیرنے والے گلوکاروں کے نام سامنے آنے کے بعد مداحوں نے اپنا ردعمل دینا شروع کردیا ہے۔پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق اس مرتبہ پی ایس ایل ترانے میں" پسوڑی" گانے سے شہرت حاصل کرنے والی گلو کارہ شائے گل، فارس شافی، گلوکارعاصم اظہر اور عبداللہ صدیقی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔اس کے علاوہ گلوکاروں نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آفیشل سانگ، جوش سے بھرپور ترانہ "سب ستارے ہمارے" جلد ریلیز ہونے کا امکان ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ پی ایس ایل کے میچز کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 13 فروری کو پہلا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔