برطانوی پولیس اہلکار کی ایک درجن خواتین سے زیادتی، عدالت نے لمبی سزا سنا دی

برطانوی پولیس اہلکار کی ایک درجن خواتین سے زیادتی، عدالت نے لمبی سزا سنا دی
برطانوی پولیس اہلکار کی ایک درجن خواتین سے زیادتی، عدالت نے لمبی سزا سنا دی

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کی عدالت نے لندن میٹرو پولیٹن پولیس فورس کے سابق اہلکار کو ایک درجن خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر 30 سال پر مشتمل طویل قید کی سزا سنا دی۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق جج چیمہ گرب نے پولیس اہلکار ڈیوڈ کیرک کو 12 خواتین کیخلاف 71 جنسی جرائم پر سنائی جن میں 48 ریپ شامل ہیں۔ 48 سالہ کیرک برطانیہ کی سب سے بڑی پولیس فورس کے اہلکار تھے، انہیں زندگی کے 30 سال جیل میں گزارنا پڑیں گے۔

جج چیمہ گرب کا فیصلہ سناتے ہوئے کہنا تھا کہ کیرک نے انتہائی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا، وہ اپنے عہدے کے زعم میں سمجھتا تھاکہ اس کو کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا

مزید :

بین الاقوامی -