جی سی یونیورسٹی کے زیراہتمام3 روزہ ”کتاب میلہ“ نئی نسل کی کتاب سےدوستی ضروری ہے: بک رائٹرز کلب

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) جی سی یونیورسٹی کے زیراہتمام3 روزہ ”کتاب میلہ“ کا انعقاد ہوا ۔ میلہ7 فروری سے شروع ہوا اور 9فروری شام6بجے تک جاری رہے گا۔ بک رائٹرز کلب کے چیئرمین رانا عبدالرحمٰن اور سیکرٹری جنرل ایم سرور نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جی سی یونیورسٹی لائبریری سوسائٹی لاہور کے زیراہتمام کتاب میلے کا انعقاد احسن اقدام ہے۔
اس کتاب میلے میں ہر موضوع (مذہب، تاریخ، فلسفہ، سائنس، سیاست، نفسیات، شاعری، مزاح، آپ بیتیاں، سوانح، سفرنامہ، صحت، تعلیم، تہذیب، ثقافت، فن اورتحقیق پر مبنی کتب دستیاب ہیں)اس کتاب میلے میں لاہور کے معروف پبلشرز شریک ہیں ۔
بک رائٹرز کلب کے چیئرمین رانا عبدالرحمٰن اور سیکرٹری جنرل ایم سرور نے کہا کہ ہم محمد نعیم (چیف لائبریرین جی سی یونیورسٹی)،شیروزعلی (پریذیڈنٹ لائبریری سوسائٹی)،اشرف اسلم(جنرل سیکرٹری) اور ان کی انتظامیہ ٹیم کو کتاب میلہ منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ تعلیمی اداروں میں ایسے کتاب میلے منعقد ہوتے رہنے چاہئیں تاکہ طالب علموں اور اساتذہ اکرام کو ایک ہی چھت تلے تمام کتابیں رعایتی قیمت پر میسر آ سکیں اور نئی نسل میں کتاب کی اہمیت ،علم کے فروغ،کتاب دوستی میں اضافے کا رحجان بڑھے۔