نیوزی لینڈ نے سمندر سے اتنی کوکین پکڑ لی جو ملک میں 30 سال کیلئے کافی ہوتی

ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الاقوامی پانیوں میں ایک بڑی کارروائی کے دوران نیوزی لینڈ کے قانون نافذ کرنے والے افسران کو سمندر میں بہتی ہوئی کوکین کی ریکارڈ توڑ مقدار ملی جو آسٹریلیا کی طرف جارہی تھی اور ایک سال تک پورے آسٹریلیا کو سپلائی کرنے کے لیے کافی ہوتی۔ ملک کی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھہپ میں کوکین کی 81 گانٹھیں پکڑی گئیں جو بحر الکاہل کے وسط میں تیرتے ہوئے ٹرانزٹ پوائنٹ پر چھپائی گئی تھیں۔
نیوزی لینڈ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے یہ منشیات نیوزی لینڈ کسٹمز سروس اور نیوزی لینڈ ڈیفنس فورس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں پکڑی ہیں۔ پولیس کی ایک تصویر میں یہ منشیات سمندر کی سطح پر تیرنے والے جال میں بند نظر آرہی ہیں.
پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 320 ملین امریکی ڈالر ہے اور اگر یہ نیوزی لینڈ میں سپلائی ہو جاتی تو ملک میں آئندہ 30 سالوں کیلئے کافی ہوتی.