ملتان پولیس نے عامر ڈوگر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی 

ملتان پولیس نے عامر ڈوگر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی 
ملتان پولیس نے عامر ڈوگر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملتان پولیس نے تحریک انصاف کے رہنماعامر ڈوگر کو گرفتار کرنے کی تردید کردی ۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ عامر ڈوگر کو گرفتار نہیں کیا گیا وہ خود گرفتاری دینے کے لیے آئے۔
سی پی اوملتان رانا منصورکے مطابق پولیس نے الیکشن کمیشن کے دفترمیں توڑپھوڑکرنے میں ملوث ملزمان کی گرفتار کے لیے عامرڈوگر کے ڈیرے پرچھاپہ مارا، چھاپے کے دوران تحریک انصاف کے10کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اس موقع پر سابق ایم این اے عامر ڈوگر نے بھی خود کو گرفتاری کے لیے پیش کردیا ۔ 

مزید :

قومی -