ذخیرہ اندوزی کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے پٹرول پمپ مالکان کو حکومت نے سخت پیغام دے دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ، لوگوں کو تنگ کرنیوالے خود بھی تنگ ہوں گے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے اور نہ ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران اس طرح کی کسی شرط پر مذاکرات چل رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 20سے 30 روز کا ذخیرہ موجود ہے لیکن چند لوگوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے قلت پیدا ہورہی ہے ، ایسے لوگوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کاروبار بند کردیئے جائیں گے ۔