’منحوس بلی‘ کے بعد سوشل میڈ یا پر ’افسردہ بلی ‘ کے چرچے

’منحوس بلی‘ کے بعد سوشل میڈ یا پر ’افسردہ بلی ‘ کے چرچے
’منحوس بلی‘ کے بعد سوشل میڈ یا پر ’افسردہ بلی ‘ کے چرچے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کی ایک خاتون نے حالیہ دنوں اپنی پالتو بلی کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو آن کی آن میں وائرل ہو گئی اور لوگوں نے اسے دنیا کی افسردہ ترین بلی قرار دے دیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس 13سالہ نربلی کا نام ’پینچو‘ (Pancho)ہے جو جاپان کے شہر میزورو کی رہائشی اکیرا نامی خاتون کی ملکیت ہے۔ 
اکیرا کا کہنا ہے کہ اس کا یہ بلا شکل سے ہی افسردہ لگتا ہے، حقیقت میں یہ بہت خوش رہنے والا بلا ہے اور ہر کسی کے ساتھ گھل مل جاتا ہے۔ اکیرا بتاتی ہے کہ پینچو کے ساتھ کوئی اجنبی شخص بھی پیار کا اظہار کرے تو یہ فوراً اس کے ساتھ مانوس ہو جاتا ہے اوراس سے پیار کرنے لگتا ہے۔ 
اکیرا نے بتایا کہ ”13سال قبل یہ بہت چھوٹا سا تھا جب گلی میں لاوارث مجھے ملا تھا اور میں اسے گھر لے آئی تھی۔دن بھر یہ بہت خوش ہوتا ہے تاہم بعض اوقات یہ واقعی بہت افسردہ لگتا ہے۔ہر کوئی اس سے پیار کرتا ہے اور یہ ہر کسی سے پیار کرتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -