ٹرانس جینڈر جوڑے ضیا اور زاہد کے ہاں بچے کی پیدائش 

ٹرانس جینڈر جوڑے ضیا اور زاہد کے ہاں بچے کی پیدائش 
ٹرانس جینڈر جوڑے ضیا اور زاہد کے ہاں بچے کی پیدائش 
سورس: Instagram

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست کیرالہ کے کوزی کوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرانس جینڈر جوڑے، ضیا پاول اور زاہد، جن کی حمل کی تصاویر حال ہی میں وائرل ہوئی تھیں، نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ مبینہ طور پر بدھ کی صبح کوزی کوڈ میڈیکل کالج ہسپتال میں سیزیرین سیکشن کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ ایک ٹرانس پارٹنر ضیا پاول نے کہا کہ بچہ اور زاہد دونوں صحت مند ہیں۔ تاہم جوڑے نے فی الحال نومولود کی صنفی شناخت ظاہر نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ رہنے والے اس جوڑے نے حال ہی میں انسٹاگرام پر فوٹو شوٹ کے ذریعے حمل کی خبر کا اعلان کیا تھا۔ یہ انڈیا میں بچہ پیدا کرے والا پہلا ٹرانس جینڈر جوڑا ہے. 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -