تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا
تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کی تاریخ تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے الیکشن کی تاریخ تبدیل کرنے کے لیے چیف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے ۔
اسد عمرنے اپنے خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اعلان کردہ تاریخ کے مطابق33حلقوں میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 16فروری کو جمعرات کے روز ہوگی، الیکشن کمیشن اس تاریخ کو تبدیل کرے اور انتخابات کا انعقاد 19فروری اتور کے روزکروائے۔ 

اس قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ عدالت نے سپیکر کا سیاسی بنیاد پر کیا گیا فیصلہ معطل کردیا ،تحریک انصاف کے 43 ایم این ایز کی رکنیت بحال ہو گئی، اسد عمر کاکہناتھا کہ راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر کا کمرہ خالی کرنے کی تیاری کریں ۔

مزید :

قومی -