پولیس نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمود الحسن کو رہا کردیا

پولیس نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمود الحسن کو رہا کردیا
پولیس نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمود الحسن کو رہا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن کے دفتر میں توڑ پھوڑ کے کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمود الحسن کو رہا کردیا گیا ۔ 

پولیس کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دفتر  میں توڑ پھوڑ کے کیس میں مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر رانا محمود الحسن ، این اے 155سے امیدوار شیخ طارق رشید اور مقامی رہنما انور علی کو دیگر 10کارکنوں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق آج تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر این اے 155کے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے الیکشن کمیشن ملتان کے دفتر میں موجود تھے کہ اس دوران مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شیخ طارق رشید بھی اپنے حامیوں کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے ، اس موقع پر دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کے بعد پتھراﺅ شروع کردیا گیا جس کے باعث الیکشن کمیشن کے دفتر میں کھڑکیا ں وغیر ٹوٹ گئیں ۔ اس واقع کے بعدالیکشن کمیشن حکام کی جانب سے پولیس کو درخواست کی گئی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے عامر ڈوگر کے ڈیرے پر چھاپہ مارا اور عامر ڈوگر کو 12کارکنوں سمیت گرفتا رکرلیا ۔اس کارروائی کے کچھ دیر بعد پولیس کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ طارق رشید کے ڈیرے پر بھی چھاپہ مارا گیا ، اس موقع پر پولیس کی جانب سے مسلم لیگ( ن) کے سینیٹر رانا محمود الحسن ، این اے 155سے امیدوار شیخ طارق رشید ،مقامی رہنما انور علی اور دیگر 10 کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔تاہم اب سینیٹر رانا محمود الحسن کو رہا کردیا گیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں موجود تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ الیکشن کمیشن کی درخواست پر پولیس نے توڑپھوڑ کرنے اور کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا ہے

مزید :

قومی -