امریکی صدر کی بیوی اور نائب صدر کے شوہر کی ہونٹوں پر بوسہ لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

سورس: Screen Grab
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی خاتون اول جِل بائیڈن نے منگل کو کیپیٹل ہل پر سٹیٹ آف دی یونین خطاب سے قبل نائب صدر کملا ہیرس کے شوہر ڈگ ایمہوف کے ہونٹوں پر بوسہ لیا۔
منگل کی رات کو امریکہ کے وفاقی دارالحکومت میں صدر بائیڈن نے اپنا دوسرا سٹیٹ آف دی یونین خطاب کیا، جو امریکی ایوان نمائندگان میں اکثریت کھونے کے بعد ان کا پہلا خطاب تھا۔ اس کے فوراً بعد دونوں کا بوسہ لینے کا لمحہ ٹوئٹر پر وائرل ہوگیا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے اس لمحے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کیا جل بائیڈن نے ڈگ ایمہوف کے ہونٹوں پر بوسہ لیا؟