پولیس شیخ رشید کوٹھنڈے فرش پر بٹھاتی ہے ، بھتیجے شیخ راشد شفیق پھٹ پڑے

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس شیخ رشید کے ساتھ بدترین سلوک کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے شیخ رشید کو قانونی سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں، انہیں ٹھنڈے فرش پر بٹھایا جاتا ہے جبکہ کسی کو ان سے ملنے کی اجازت بھی نہیں ہے ۔ شیخ راشد کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو گھر کا کھانا کھانے کی اجازت نہیں ہے ، گھرسے بھیجا گیا کھانا پولیس حکام کی جانب سے واپس بھجوادیا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ آج صبح مقامی عدالت نے شیخ رشید کو راہداری ریمانڈ پرایک روز کے لیے مری پولیس کے حوالے کردیا تھا بعد ازاں شیخ رشید کو تھانہ کلڈانہ منتقل کردیا گیا ہے۔