اکشے سے منگنی ٹوٹنے کا معاملہ، روینہ ٹنڈن 25 سال بعد کھل کر بول پڑیں

اکشے سے منگنی ٹوٹنے کا معاملہ، روینہ ٹنڈن 25 سال بعد کھل کر بول پڑیں
اکشے سے منگنی ٹوٹنے کا معاملہ، روینہ ٹنڈن 25 سال بعد کھل کر بول پڑیں

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن  اور اکشے کمار نے  موہرا جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، اس دوران وہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے  اور بریک اپ سے پہلے نوے کی دہائی کے وسط میں کچھ عرصے کے لیے انہوں نے منگنی  بھی کی تھی۔ تاہم دونوں کا یہ رشتہ  اب بھی  بہت زیادہ گوگل کیا جانے والا موضوع ہے،اس حوالے سے تقریباً 25 سال بعد روینہ ٹنڈن نے کھل کر بات کی ہے. 

خبر ایجنسی اے این آئی کو دیے گئے انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ دونوں کا رشتہ جب ختم ہوا تو وہ پہلے ہی کسی اور کو ڈیٹ کر رہی تھیں جبکہ اکشے کسی اور کے ساتھ تھے. انہوں نے کہا کہ چیزوں کو ایسے پیش کیا جاتا ہے جیسے کوئی جنگ چل رہی ہے لیکن جب وہ ایک شخص کی زندگی سے باہر ہوگئیں تو حسد کہاں سے آئے گا. 

مزید :

تفریح -