'عمران خان نواز شریف کی کرپشن کے بیانئے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے لیکن عدالتوں سے نااہلی کی مخالفت ضرور کریں گے' صحافی شہزاد اقبال کا تجزیہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن شہزاد اقبا ل نے کہا ہے کہ عمران خان آنے والے وقت میں نواز شریف کے خلاف کرپشن بیانئے سے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے لیکن عدالتوں کے ذریعے نا اہلی کی مخالفت ضرور کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ماضی میں آئین کے آرٹیکل 62کی شق ایف کا دفاع کرتے رہے ہیں لیکن اب ان کی رائے بدل چکی ہے ، سربراہ تحریک انصاف وقتی بیانئے بناتے ہیں اور اب بھی نااہلی سے بچنے کے لیے بیانیہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62کی شق ایف کو ختم ہونا چاہیے کیونکہ اسی شق کے ذریعے تمام سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا جاتا ہے ۔ شہزاد اقبال کاکہنا تھا کہ اگر نواز شریف کے خلاف کچھ غلط ہوا ہے تو ضروری نہیں کہ عمران خان کے خلاف بھی غلط ہو کیونکہ نواز شریف کے خلاف مقدمات عمران خان نے نہیں بنائے تھے ۔