'اس بات کا پریشر ہوتا ہے کہ عبدالقادر کا بیٹا ہوں، پشاور زلمی کے کھلاڑی عثمان قادر کا بیان

'اس بات کا پریشر ہوتا ہے کہ عبدالقادر کا بیٹا ہوں، پشاور زلمی کے کھلاڑی عثمان ...
'اس بات کا پریشر ہوتا ہے کہ عبدالقادر کا بیٹا ہوں، پشاور زلمی کے کھلاڑی عثمان قادر کا بیان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور زلمی کے لیگ سپنر عثمان قادر نے کہا ہے کہ اس بات کا پریشر ہوتا ہے کہ عبدالقادر کا بیٹا ہوں، مگر اب اس کا عادی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ آسان کام نہیں کہ عبدالقادر کی طرح ہی بولنگ کرواؤں مگر کوشش ہے کہ ان کا نام روشن کروں۔

جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عثمان قادر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کےلیے بہترین تیاریاں ہو رہی ہیں، دو ٹریننگ سیشنز بہت اچھے گزرے، پچھلے سال کی غلطیاں دور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ہر نوجوان کرکٹر کیلئے کافی اچھا موقع ہے، ٹاپ پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔عثمان قادر نے کہا کہ پچھلے سال زلمی کی جانب چھ، سات میچز کھیلا تھا، اچھی پرفارمنس رہی تھی۔ اس بار بھی جو میچ کھیلوں گا اس میں اچھے سے اچھا کھیلنے کی کوشش کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کیلئے یہ سال کافی اچھا رہے گا۔اپنی انفرادی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے عثمان قادر نے کہا کہ ہر میچ میں ذاتی ہدف یہی ہوتا ہے کہ ٹیم کی جیت میں کردار ادا کروں۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا پریشر ہوتا ہے کہ عبدالقادر کا بیٹا ہوں، مگر اب اس کا عادی ہوں۔لیگ سپنر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے ہمیشہ سے ہی پاکستان کو اچھے پلیئرز دیے ہیں۔ زلمی میں بھی اچھے پلیئرز ہیں، دیگر ٹیموں کے بھی نوجوان پلیئرز اچھے ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -