خانیوال میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں راولپنڈی کار بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)خانیوال میں کاﺅنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں سے مقابلے میں راولپنڈی کار بم دھماکے کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا ، مقابلے کے دوران 2دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کاکہنا ہے کہ مقابلے میں ہلاک ہونیوالے دہشتگرد عرفان کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے ، ملزم کالعدم تنظیم کا سرغنہ تھا اور ایف سی اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھا ، انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونیوالے دہشتگرد کے قبضے سے کلاشنکوف اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔