وزیراعظم سکیم کے پیسے ملنے پر 4 خواتین آشناؤں کے ساتھ فرار، شوہر حیران پریشان رہ گئے

وزیراعظم سکیم کے پیسے ملنے پر 4 خواتین آشناؤں کے ساتھ فرار، شوہر حیران پریشان ...
وزیراعظم سکیم کے پیسے ملنے پر 4 خواتین آشناؤں کے ساتھ فرار، شوہر حیران پریشان رہ گئے

  

لکھنؤ(ڈیلی پاکستان آن لائن)  بھارت میں چار شادی شدہ خواتین اپنے شوہروں کو چھوڑ کر پردھان منتری ( وزیراعظم) آواس یوجنا (PMAY) کے تحت رقم حاصل کرنے کے بعد اپنے  آشناؤں کے ساتھ اپنے گھر وں سے بھاگ گئیں۔ یہ پروگرام  مرکزی حکومت کی ایک فلیگ شپ سکیم ہے جس کا مقصد  معاشی طور پر کمزور طبقے  سے تعلق رکھنے والے  کم اور درمیانی آمدنی والے گروپوں میں شہری رہائش کی کمی کو پورا کرنا ہے۔ سکیم کے تحت، حکومت مستفید ہونے والوں کے اکاؤنٹس میں نقد رقم منتقل کرتی ہے تاکہ وہ اپنے گھر کے مالک بن سکیں۔

مرکز نے سکیم  کے تحت خاندان کی خاتون سربراہ کے لیے گھر کا مالک یا شریک مالک ہونا لازمی قرار دیا ہے۔ سکیم سے مستفید ہونے والی چار خواتین نے اس پروویژن کا استعمال کیا اور جیسے ہی ان کے کھاتوں میں 50 ہزار روپے کی گرانٹ آئی، انہوں نے اپنے شوہروں کو چھوڑ دیااور آشناؤں کے ساتھ فرار ہوگئیں. 

این ڈی ٹی وی کے مطابق شوہر اس وقت تہری پریشانیوں میں مبتلا ہیں. ایک تو ان کے گھر ٹوٹ گئے. دوسرا انہیں مکان کی تعمیر شروع نہ کرنے پر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے. شوہروں کیلئے تیسری پریشانی یہ بھی ہے کہ انہیں وہ پیسے واپس بھی کرنے ہیں جن سے ان کے گھر اجڑے. 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -