شہباز شریف سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ، وزیر اعظم کی جانب سے اہم یقین دہانی کرادی گئی

شہباز شریف سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ، وزیر اعظم کی جانب سے اہم یقین ...
شہباز شریف سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ، وزیر اعظم کی جانب سے اہم یقین دہانی کرادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے آئی ایم ایف کو پروگرام مکمل کرنے اور اہداف پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ 
دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم سے آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی ، اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت توانائی کے حکام بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے وفد سے ملک کی معاشی صورتحال اور معاہدے سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر اسحاق ڈار کی جانب سے معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ محکمہ توانائی کے حکام نے ترمیم شدہ گیس مینجمنٹ پلان پیش کیا ۔ وزیر اعظم کی جانب سے آئی ایم ایف کو پروگرام مکمل کرنے اور اہداف پر عملدرآمد کرنے کے ساتھ ساتھ اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔ 

مزید :

قومی -