حکومت کا الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے اضافی بجٹ دینے سے صاف انکار

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے 14ارب روپے کا اضافی بجٹ دینے سے انکار کردیا ہے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی حکومت کو خط لکھا گیا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ انتخابات کے انعقاد کے لیے 14ارب روپے کا اضافی بجٹ فراہم کی جائے ۔ الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہونے تک اضافی بجٹ کا مطالبہ موخر کرے ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ابتداءمیں 47ارب روپے کا بجٹ مانگا گیا تھا لیکن اس کے بعد الیکشن کمیشن نے حکومت کو خط لکھا تھا کہ الیکشن کے اخراجات 47ارب کی بجائے 61ارب روپے تک پہنچ جائیں گے لہٰذا 14ارب روپے کا اضافی بجٹ جاری کیا جائے ۔