خاتون انفلوئنسر نے کووڈ ریلیف کے لاکھوں ڈالر عیاشی میں اڑا دیے، 20 سال کی سزا کا سامنا

خاتون انفلوئنسر نے کووڈ ریلیف کے لاکھوں ڈالر عیاشی میں اڑا دیے، 20 سال کی سزا ...
خاتون انفلوئنسر نے کووڈ ریلیف کے لاکھوں ڈالر عیاشی میں اڑا دیے، 20 سال کی سزا کا سامنا

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) میامی کی ایک رئیل اسٹیٹ بروکر اور انفلوئنسر کو دھوکہ دہی سےکووڈ  ریلیف فنڈز کو اپنے شاہانہ طرز زندگی کے لیے  استعمال کرنے پر پکڑ لیاگیا.

نیویارک پوسٹ کے مطابق 31 سالہ ڈینییلا رینڈن پر وبائی امراض کی امدادی رقم کو ایک نئی بینٹلےخریدنے، کاسمیٹک سرجری کروانے اور ، ایک لگژری اپارٹمنٹ  سمیت شاہانہ لائف سٹائل پر استعمال کرنے کا الزام ہے۔

رینڈن، جو لنکڈ اِن پر خود کو ایک 'الٹرا لگژری' رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے طور پر پیش کرتی ہیں، کو سمال بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ پے چیک پروٹیکشن پروگرام  کے ذریعے تین لاکھ 81 ہزار ڈالر  دیے گئے تھے.

استغاثہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے وبائی امراض کے درمیان  ملازمین کو محفوظ رکھنے کے لیے نقد رقم کا استعمال کرنے کے بجائے اس رقم کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کیا اور اسے اپنے دوستوں اور اہل خانہ پر خرچ کیا.  اس نے اس رقم میں سے ایک لاکھ 81 ہزار ڈالر کی بینٹلے لیز پر لی. باقی رقم ک اس نے  دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ڈیزائنر جوتوں، لگژری اپارٹمنٹس اور کاسمیٹک پروسیجر پر خرچ کی. 

اس پر منی لانڈرنگ اور وائر فراڈ کے سات الزامات ہیں جن میں اسے 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے. 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -