ارشد شریف کی بیوہ سے نکاح کے جھوٹے پراپیگنڈے پر عمران اسماعیل کا بیان بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کردار کشی کے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔ عمران اسماعیل اور شہید صحافی ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ن لیگ کا میڈیا سیل گھٹیا اور اخلاق سے عاری مہم میں مصروف ہے میرے اور ارشد شہید کی فیملی خلاف مسلسل سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد افواہیں پہیلائی جارہی ہیں جس کی میں تردید اور مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے اعلان کیا کہ جن لوگوں نے شہید ارشد شریف کی موت پر کیک کاٹے اور خوشیاں منائیں تھیں میں ان کے خلاف کارروائی کرنے جا رہا ہوں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ شہید ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد عدت کا وقت پورا ہونے سے پہلے ہی عمران اسماعیل سے شادی کرلی۔
ن لیگ کا میڈیا سیل گھٹیا اور اخلاق سے عاری مہم میں مصروف ہے میرے اور ارشد شہید کی فیملی خلاف مسلسل سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد افواہیں پہیلائی جارہی ہیں جس کی میں تردید اور مذمت کرتا ہوں،ارشد شریف کی شہادت پر کیک کاٹنے کر خوشی منانے والوں کے خلاف قانونی کاروائ کرونگا pic.twitter.com/dW5wkozJXk
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) February 8, 2023