الیکشن سے ایک دن قبل پریزائیڈنگ افسران کے تبادلوں پر تشویش ، سعید غنی
کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 237میں الیکشن سے ایک دن قبل پریزائیڈنگ افسران کے تبادلوں پر تشویش ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بتایا جائے الیکشن سے ایک دن پہلے رات دیر گئے کس کے کہنے پر یہ تبدیلی ہوئی؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر نوٹس لیکر پریزائیڈنگ افسران کے تبادلے منسوخ کریں۔انہوں نے کہا کہ تبادلے شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔
سعید غنی