فیروزوالہ، ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں،لاکھوں کا مال و زر لوٹ لیا گیا
فیروزوالہ( نامہ نگار) لاہور روڈ پر واقع تھانہ ہاو_¿سنگ کالونی کے قریب دن دہاڑے ڈاکووں نے بینک سے رقم لے کر انے والے شہری جاویدکو روک کر 17 لاکھ روپے کی رقم چھین کر فرار ، قصبہ کوٹ پنڈی داس میں لیڈی ڈاکو نے ساتھیوں کی مدد سے زمیندار محمد یونس کے گھرسے اسکی بیوی کو یزعمال بنا کر 40 لاکھ مالیت کے زیورات نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرارہو گئے۔ ڈاکوو_¿ں نے فلک شیر اوراسکی بیوی کوروک کر لوٹ لیا ڈاکو نقدی اور2 موبائل چھین کر لے گئے ۔بیرون ملک پلٹ دو سکے بھائیوں رضا سہیل اور سکندر کو روک ڈاکو ساڑھے چار لاکھ روپے کی نقدی اورتین موبائل دیگر غیر ملکی سامان چھین کرلے گئے۔ مختلف علاقوں سے ڈاکو7 موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے اس ضمن میں شان اور عرفان احمد کی رپورٹ پر مقدمات درج کر لیے۔