کامونکے،ڈکیتی‘،چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم
کامونکے (نمائندہ خصوصی نمائندہ پاکستان) ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاو_¿ں گورالہ کا ڈرائیور عابد علی کیری ڈبہ میں سعودیہ سے آنے والے شخص کو ائیر پورٹ سے لیکر آرہا تھا کہ کوٹلی میانی کے نزدیک موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوو_¿ں نے ا_±نہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر ڈرائیور عابد سے پانچ ہزار پانچ سو روپے نقدی اور مسافر سے دو ہزار دو سو سعودی ریال اور دو قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔جبکہ جی ٹی روڈ پر واقع پیزا شاپ کا ڈلیوری بوائے محمد شہباز حبیب پورہ میں پیزا سپلائی کرنے جارہا تھا کہ راستہ میں دو مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر ا_±س سے موٹر سائیکل،دس ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ نواحی گاو_¿ں سندرانہ کا ناصر علی واہنڈو کے علاقہ عبداللہ کارڈن میں موٹر سائیکل کھڑی کرکے کسی کام چلا گیا تو نامعلوم چور ا_±سکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے۔موڑ ایمن آباد واسا کے ڈسپوزل ورکس سے نامعلوم چور رات کی تاریکی میں بجلی کا دو سو کے وی ٹرانسفارمر چوری کرکے لے گئے۔جبکہ فیض مدینہ کے تنزیل الرحمن کی موٹر سائیکل تولیکی روڈ پر واقع سیاسی ڈیرہ کے باہر سے چوری ہوگئی۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔